کراچی (جنگ نیوز) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا ہے کہ حکومت وقت کو میری اور مجھے حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔اسلئے حکومت میں رہتا ہوں ، غیر مسلم کمیونٹی کیلئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت بہتر تھی۔ متروکہ وقف املاک کا چیئرمین ہندو کمیونٹی سے ہی ہونا چاہئے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ’’ایک دِن جیو کے ساتھ‘‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی کا تفصیلی انٹرویو اور دن بھر کی مصروفیات ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پردیکھ سکیں گے۔ پروگرام کے دوران مزید گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ شراب کی اجازت کیلئے ہمارے مذہب کو کیوں بدنام کیا جاتا ہے؟۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے خوبصورتی میں چہرے کی معصومیت پسند ہے اور بھارتی اداکار ہ ر انی مکھرجی کی آنکھیں بہت پسند ہیں۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر رمیش کمار نے گیت بھی گنگنائے۔