چارسدہ…شہدائے باچا خان یونیورسٹی کے چہلم کی مرکزی تقریب چارسدہ یونیورسٹی میں ہوئی ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئےتھے۔
باچاخان یونیورسٹی پرحملے میں شہید افراد کے چہلم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں کیا گیا ، جہاں شہدا کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا،اس موقع پر شہدا کوپولیس کے چوق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
تقریب میں ڈی آئی جی مردان رینج سید وزیر ، سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن فرح حامد ، وائس چانسلر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت اور پاکستانی کرکٹر یونس خان نے بھی شرکت کی اور شہدا کے بلند درجات کیلیے دعا کی ،اس موقع پر پاکستانی کرکٹر یونس خان نے کہا کہ ہم سب شہداکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے اندراورباہر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ،یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تمام شہدا کوسلام پیش کیا۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر نے اس موقع پر یونیورسٹی میں یاد گار شہدا بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔