کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت نے پی ایچ ایف کے مستعفی سکریٹری شہباز احمد کی جانب سے قومی کھیل کی تباہی کا ذمے دار حکومت کو ٹھہرانے کا نوٹس لے کر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پچھلے پانچ سالوں میں دی جانے والی گرانٹ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ شہباز احمد کا الزام سنگین ہے۔ دوسری جانب اس بات کی اطلاعات سامنے آئی ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد وزارت نے پی ایچ ایف میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا تھا جس کا اشارہ ملتے ہی شہباز احمد مستعفی ہوگئے۔ ان کے دور میں پاکستان کو صرف رواں سال چار بڑے ایونٹ میں ناکامی ہوئی۔