کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف کے نئے عہدیدار پیر کو لاہور میں واقع فیفا فٹبال ہاوس کا چارج لیں گے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید اشفاق حسین شاہ نے اس مقصد کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سابق سیکرٹری پی ایف ایف کرنل(ر) احمد یار لودھی سے عدالتی حکم کی روشنی میں پی ایف ایف ہائوس کا چارج لے گی۔