اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنونیئر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو قافلے میں رہےگا عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائیگا، کیا یہ ریاست مدینہ ہے؟ جس میں حکمرانوں کے دوستوں کو نوازا جارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے 112؍ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں نارروال میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے باوجود بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ اگر پورے پاکستان کو بھی جیل بھیج دیا جائے تب بھی حکومت نہیں چل سکتی۔ این آر او ہمیں نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ملا ہے۔