• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،پی ٹی آئی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سیالکوٹ(مانیٹرنگ سیل)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔ سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے،انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے ہے۔
تازہ ترین