• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ تحریک انصاف کی خالہ کا گھر نہیں جو چاہے کرتے پھریں، رضا ربانی

اسلام آباد( طاہر خلیل)سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کاکہناہےسندھ تحریک انصاف کی خالہ جان کا گھر نہیں جو چاہے کرتے پھریں۔جے آئی ٹی رپورٹ عدالتی فیصلہ نہیں جو مراد علی شاہ استعفیٰ دیں، نمائندہ جنگ سےبات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سندھ میں تحریک انصاف کی قیادت نے جو فضا پیدا کردی ہے اس میں کسی تبدیلی کا امکان ممکن نہیں کیونکہ تحریک انصاف کی مہم نے سندھ کےعوام کومتحرک کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالتی فیصلہ نہیں کہ مراد علی شاہ استعفیٰ دیں۔ یہ ایک انوسٹی گیشن رپورٹ ہے اگر یہ معیار بنانا ہے توپھر پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا استعفیٰ دیں، مراد علی شاہ کو تو نیب نے طلب نہیں کیا جبکہ وزیراعلیٰ کے پی نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔
تازہ ترین