آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15 ؍جمادی الاوّل 1440ھ22؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نامور بالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ سال 2018 ان کے لیے کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔

عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پرمداحوں کے ساتھ سال 2018 کی یادیں شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2018 میرے لیے کافی مشکل ثابت ہواہے۔

انہوںنے کہا کہ رواں سال میں نے صرف کام کام اورکام کیا ہے، یہاں تک کہ ایک وقت آیا جب میں یہ سوچنے لگی تھی کہ مجھ سے مزید یہ کام نہیں ہوگا لیکن کام سے محبت نے مجھے آگے بڑھتے رہنے کی ہمت دی۔

عالیہ نے کہا کہ اس سال میں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا اوراب جب 2019 کی آمد ہے تو میں نے کام سے چند دنوں کی چھٹیاں لی ہیں اورمیں بہت خوش ہوں۔

عالیہ بھٹ کی اس سال صرف ایک فلم ’راضی‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی ۔

یاد رہے کہ 2019 میں عالیہ بھٹ تین فلموں ’کلنک‘، ’گلی بوائے‘ اور ’براہمسترا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں