• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عالیہ کی’راضی‘ سال کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی


بالی ووڈ فلم ’راضی ‘ 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کی 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جاسوسی پر مبنی فلم ’راضی‘ نے ریلیز ہونے کے بعد 3 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کمالیے ہیں جبکہ کہ فلم ’راضی‘‘ نے جہاں ایک طرف فلم ساز کے لیے خوب کمائی کی ہے وہی عالیہ بھٹ کو بھی بہترین اداکاری کی وجہ سےعروج پر پہنچا دیا ہے ۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی

فلم 11 مئی کو دنیا بھر میں ریلیزکی گئی جو 3 ہفتے گزرنے کے باوجود بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی

فلم ’راضی‘ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی

اس سے قبل عالیہ بھٹ کی 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ٹو اسٹیٹ‘ اور 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بدھری ناتھ کی دلہنیا‘ بھی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو چکی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی

متنازع موضوع پر مبنی فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے پس منظر سے متعلق ہے جس میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی سہمت کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی شادی ایک پاکستانی افسر سے کرائی جاتی ہے اور اسے بھارتی جاسوس بنا کر پاکستان بھیجا جاتا ہے اور اسے پاکستان کے اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین