پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبے بصیر پور میں لڑکی کے اغوا کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے کزن اور ساتھیوں نے فائرنگ کرکے لڑکی کے بھائی کو قتل اور اس کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا۔
بعد میں ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے لے نے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بصیر پور کے قادر آباد کے علاقے میں سلیم کا اپنی کزن کے رشتے پر تنازع چل رہا تھا۔
سلیم اپنے 9ساتھیوں کے ساتھ ویگن پر لڑکی کو اغوا کرنے آیا، مزاحمت پر فائرنگ کرکے لڑکی کے 30سالہ بھائی کاشی کو قتل کردیا جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔
مقتول اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔