مری( نمائندہ جنگ) ملکہ کوہسارمری میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے۔ نیوائیرنائٹ منانے کیلئے ملک اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچے تھےجن میں اکثر میوزک آلات کے ساتھ دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بلدیہ مری کے دفتر میں شکایات کے ازالے کیلئے کنڑول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔