• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان‘ کارخانہ داروں کا بجلی کے بل جمع نہ کرنے کی دھمکی

مردان ( نامہ نگار ) مردان کے کارخانہ داروں نے بجلی کی بندش اور کم وولٹیج کا مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں کارخانے بند کرنے اور بجلی کے بل جمع نہ کرانے کی دھمکی دے دی۔ اس سلسلے میں انڈسٹریز ایسوسی ایشن مردان کا ہنگامی اجلاس محمد سجاد خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انڈسٹریل سٹیٹ میں بجلی کی مسلسل بندش کم وولٹیج اور ٹرپنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے لیکر ایکسین اور ایس ڈی او تک کے نوٹس میں بار بار یہ مسئلہ لایا گیا لیکن کسی نے اس پر کان نہیں دھرے۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف کاخانہ داروں کو بے دریغ مالی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ پانچ سے چھ ہزار تک مزدور بھی بے روزگارہورہے ہیں اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ اگر واپڈا حکام کی جانب سے یہ ناروا سلوک بند نہ کیا گیا تو تمام کارخانے بند کرکے آنے والے بجلی بلوں کا بائیکاٹ کرینگے اور کروڑوں روپے کے بل بطور احتجاج جمع نہیں کریں گے۔
تازہ ترین