پشاور ( نیوزڈیسک )چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیموں نے پشاورسرکل کے سرڈھیری سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران 71 گھریلوکنکشنز سے بجلی چوری پکڑی گئی،اسی طرح خیبرسرکل کے تاج آباد سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 14 کمرشل صارفین کے میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی جن میں 4 مارکیٹوں کے کنکشنز جبکہ پلاسٹک انڈسٹری بھی شامل ہے۔اسی طرح مردان سرکل کے مردان 1 سب ڈویژن میں پسکو سرویلنس ٹیموں کی چیکنگ کے دوران 31 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے،پارہوتی سب ڈویژن کے علاقوں میں 38 کمرشل اور گھریلو صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔جن کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔