لندن (این این آئی) یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا پہلا سیمی فائنل 5جون کو پرتگال اور سوئٹرز لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے سیمی فائنل میں 6 جون کو انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 9 جون کو کھیلا جائے گا اسی روز تیسری پوزیشن کا میچ بھی کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ نے کروشیا اور سپین کو گروپ میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ہالینڈ نے جرمنی کے خلاف آخری میچ ڈرا کھیل کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، سوئٹزرلینڈ نے بیلجیئم سے گروپ میں ٹاپ پوزیشن چھین کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ پرتگال پولینڈ اور اٹلی کو ہراتے ہوئے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا۔