راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں2018 میں54 ہزار5 سو 93مقدمات کی سماعت کی گئی ہے۔جس میں سے9 ہزار5سو 7مقدمات کےفیصلےکئے گئے۔مجموعی طورپر فیصلوں کی شرح17فیصد رہی۔ سول کیسز میں 1202 فیصلوں کے ساتھ جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمٰن لودھی جبکہ فوجداری مقدمات میں1358فیصلوں کے ساتھ جسٹس راجہ شاہد محمودعباسی پہلے نمبر پررہے۔ایک سال کے دوران23ججز نے سنگل اور 40نےڈویژن بنچوں میں کیسز کی سماعت کی۔سنگل بنچوں میں 41ہزار 628 مقدمات کی سنوائی ہوئی اور فیصلے 6ہزار7سو 47کے ہوئے،اوسط16فیصد رہی۔ ڈویژن بنچوں میں 12 ہزار9سو65مقدمات کی سماعت ہوئی اور2ہزار 7سو 60فیصلے ہوئے۔جسکی اوسط 21فیصد بنتی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےبھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےمختلف اوقات میں دورے کرکے21 مقدمات کی سماعت کی۔ جسٹس مرزا وقاص رئوف نے 605،جسٹس طارق عباسی 454،جسٹس ملک شہزاد احمد خان339،جسٹس محمد امیر بھٹی327،جسٹس شاہد مبین306،جسٹس قاضی محمد امین302،جسٹس چوہدری عبدالعزیز295،جسٹس محمد سرفراز ڈوگر282، جسٹس صداقت علی خان نے 273 مقدمات کے فیصلےکئے۔