• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سمیت 38 جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں38 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عہدہ کے جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جار ی کئے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز بھی شامل ہیں۔ احکامات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور ججز کی منظوری سے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے جار ی کئے ۔رانا مسعود اختر کو راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لگایا گیا ہےوہ قصور میں تعینات تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سنٹرل گجرات محمد اختر بہادر کو ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ لگایاگیا ہے۔
تازہ ترین