سبی .......آٹھ روزہ سبی میلے کی رونقیں چھٹے روز بھی جاری ہیں۔خواتین اور بچوں کی بری تعداد میلے میں شرکت کررہی ہے۔
سبی کے تاریخی و روایتی میلے کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔کہیں پھولوں کی نمائش ہورہی ہے توکہیں گھوڑے کے خوبصورت رقص سے لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔
میلے میں ایک ہزار طلباء کی جانب سے شاندار فلاور شو بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
میلے میں جانوروں کی منڈی بھی سجائی گئی ہےجبکہ میوزیم کے علاوہ محکمہ جنگلات کی جانب سے بلوچستان میں پائے جانے والے جانوروں کے ہنود شدہ ماڈل بھی رکھے گئے ہیں۔
تمام شعبوں میں پہلی پوزیشن لینے والوں میں میلے کے اختتام پر 3 مارچ کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔