• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی بڑے ناموں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق شاہد خاقا ن عباسی کے خلاف بطور وفاقی وزیر پٹرولیم تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

انکوائری کے لئے منظور کردہ دیگر بڑے ناموں میں سابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم،سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا، پی پی رہنما جام خان شورو،زاہد علی بھرگڑی اور سہیل انور سیال، سابق ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق شامل ہیں۔

انکوائری کےلئے منظور کردہ ناموں میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز،میاں ابراہیم،میاں اعجاز عامر،چوہدری محمد منیر، عبدالجبار خان، علی عثمان و دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین