• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بورڈ کا اجلاس ،شاہد خاقان سمیت20افراد کیخلاف تحقیقات کی منظوری

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘اے پی پی) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم،سندھ کے سابق وزرا ءسہیل انورسیال‘جام خان شورو‘ بینک آف پنجاب کے سی ای او نعیم الدین خان،سابق سیکرٹری پٹرولیم ، سابق ایم ڈیPSOسمیت20 افراد خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا،جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انو یسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں سابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی،سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا،شیخ عمران الحق سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او،یعقوب ستار ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل اور نعیم الدین خان صدر/چیف آپریٹنگ آفیسر بینک آف پنجاب اور دیگر شامل ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں20 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں میاں امتیازسابق ممبر قومی اسمبلی،میاں ابراہیم، میاں اعجاز عامر،چوہدری منیر اور دیگر،سہیل انورسیال سابق صوبائی وزیر داخلہ،علی انورسیال اور دیگر،جام خان شوروسا بق صوبائی وزیر محکمہ بلدیات سندھ،زاہد علی برگری سابق صوبائی وزیر سندھ،عبدالجبار خان سابق پولیٹیکل کنسلٹنٹ ،امان اللہ سیال چئیرمین مہران کوآپریٹو سوسائٹی،علی عثمان سٹاک بروکریج پرائیویٹ لمیٹڈ،خالدہ انور،ایم عثمان تصدق اوردیگر،جسٹس (ر)ملک محمدقیوم سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر،فاروق اعوان سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر،میسرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی اور میسرز گرین ایپل سپر مارکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور،شاہد ملک،شہباز یاسین ملک ،صائمہ شہباز ملک مالکان ہلٹن فارما لمیٹڈ اور دیگر،میسرز ڈی بلوچ ،ٹھیکہ دار،محکمہ آبپاشی صوبہ سندھ کے افسران /اہلکاران اور دیگر،رمضان اعوان سابق سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپار ٹمنٹ سندھ اور دیگر،طارق اعوان سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا،فریداللہ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا، افسران و اہلکاران ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختو نخوا،لیاقت علی بھٹی ایس ڈی ای او محکمہ تعلیم،دیدار حسین جلبانی،سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم قمبرشہداد کوٹ،قمر رضا بلوچ سابق ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ اور دیگر،افسران / اہلکاران نیشنل ہائی وے اتھارٹی اولڈ لاڑکانہ پیکیج ودیگر،عبدالرزاق ایکسئین،سید قلندر حسین شاہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بہاول نگر،ڈسٹرکٹ کونسل بہاول نگر کے افسران / اہلکاران اورد یگر ،ایسٹ ویسٹ کمپنی ایل ایل سی کی انتظامیہ اور دیگر،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپو ریشن لمیٹڈ کراچی کی انتظامیہ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران/ اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریاں شامل ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پی آئی اے کے افسران /اہلکاران کے خلاف بھر تیوں کا معا ملہ قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے ایف آئی اے، پرنسپل گرلز کیڈٹ کالج مردان کی تعیناتی کا معاملہ قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوبھیجنے کی منظوری دی۔
تازہ ترین