• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے،پرویز مشرف

مردان (نمائندہ جنگ)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر انکی بیماری کو سمجھ گئے ہیں اسلئے وہ دن بدن صحت یاب ہورہے ہیں ،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، بہت جلد پاکستان واپس آجائینگے۔ وہ مردان میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے ، پرویز مشرف کا کہنا تھا ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے ، وہ اے پی ایم ایل کو تیسری سیاسی قوت بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے انہیں عوام کا تعاون درکار ہے اگر تیسری قوت نہ ہو تو ملک لوٹنے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن باری باری اقتدار میں آئینگے، فی الحال تو پی ٹی آئی تیسری سیاسی قوت کے طور پر موجود ہے۔
تازہ ترین