• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا ایجنڈا فارورڈ بلاک بنانا نہیں،سعد رفیق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نیب کے اسیرسابق وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے،نہ ان کا ایسا کوئی ایجنڈا ہے۔میرے خلاف نیب کے الزامات جعلی ہیں، پیپلز پارٹی سے کروڑ اختلا ف ہیں لیکن سندھ میں اس کا وجود غنیمت ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نےکہا کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر جرائم برسوں سے جاری ہیں، اب یہ سلسلہ رک جاناچاہیے۔ چوہدری نثار کے اس پر بیان پرکہ’’ بیان بازی نہ کرتے تو ن لیگ کی حکومت ہوتی‘‘ سعد رفیق نے جواب دیا کہ اگر بیان بازی نہ کرتے تو تب کچھ اور ہوتا۔انہوں نےکہاسکیورٹی فورسز اور پارلیمنٹ نے مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی اس لئے فوجی عدالتیں بنانا پڑ یں اب یہ معاملہ دوبارہ پارلیمنٹ میں جائے گا ۔
تازہ ترین