آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کرکٹ سے تو ریٹائر ہوگئے مگر شائقین کے دلوں میں ان کی محبت آج بھی زندہ ہے ، اور لوگ ان کی جھلک دیکھنے اور بات کرنے کو ترستے رہتے ہیں ۔

دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے اسٹار کرکٹر شاہد آفرید ی کو ان کے مداح نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا پیغام دیا کہ وہ مداح کو جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔

بلال مظہرنامی نوجوان نے ٹویٹر پر شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی پیغام درج کیا کہ ”ایک دنیا ، 8 سیارے ، 204 ملک ، 809 آئی لینڈ، 7 سمندر اور 8 ارب سے زائد لوگ لیکن آفریدی میں صرف آپ سے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ملنا چاہتاہوں ۔

بلال مظہر کے اس پیغام کے چند گھنٹے کے بعد شاہدآفریدی نے یہ محبت کے جذبات سے بھرا ہوا پیغام دیکھا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے اپنے مداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کر دیا ۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے اپنا رابطہ نمبر دو ۔“

یوں شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر دیا گیا جواب بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا اور لوگ اسے خوب سراہ رہے ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں