• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے شیر انکے ساتھ ہیں، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف بلند حوصلے کے ساتھ ہیں، نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کی شکرگزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ، اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جذبات اور نیک خواہشات نواز شریف تک پہنچاتی ہوں، والد کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ان کے شیر ان کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔

تازہ ترین