اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو وزیر جیب میں پستول ڈال کر چینی قونصلیٹ پہنچ سکتا ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، فیصل واوڈا کسی کے باپ کے نوکر نہیں عوام کے نوکر ہیں، ان کے سیکرٹری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)میں پیش ہونا پڑے گا۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں آیا، نیب قانون کالا قانون ہے، اندھا قانون ہے، الزام وہ لگائیں جو حقیقت ہو، الزام لگائیں یا نوٹس دیں میں سامنا کرنے کو تیار ہوں، اسحاق ڈار کو اگر میں نے باہر بھجوایا ہے تو میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں، فریق فواد چوہدری کو بنایا جائے، اگر فواد چوہدری کا الزام غلط ثابت ہوا تو انھیں جیل میں ڈالا جائے، میں عبدالر زا ق دائود کو بیس سال سے جانتا ہوں، وہ میرے محترم ہیں۔