• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف اشتہارات چلانے سےآبادی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف اشتہارات سے آبادی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،پاکستان کے ذرائع کم ہو رہے ہیں، زرعی زمین کم ہورہی ہے، جب تک آبادی کم نہیں ہوگی، مشکلات کم نہیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل نے حکمت عملی پرمشتمل مسودہ پیش کرنا تھا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ جب تک آبادی کم نہیں ہوگی، مشکلات کم نہیں ہوں گی، تیزی سے بڑھتی آبادی تو ڈیم سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین