• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکرز یونین کوئٹہ ڈویژ ن کا اجلاس

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ریلوے ورکرز یونین کوئٹہ ڈویژن کا ایک اجلاس زیرصدارت غلام نبی بروہی صدر ریلوے ورکرزیونین کوئٹہ ہوا جس میں کثیرتعداد میں مزدوروں نے شرکت کی صدر غلام نبی بروہی نے کہاکہ لینڈ مافیا کے ہمدرد افسر ایڈمٹ افسر کے ساتھ ملکر ریلوے ورکرزیونین کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ایڈمن افسر کا ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے سوسائٹی کا خود ساختہ صدر بناہوا ہےریلوے کے اعلیٰ افسر اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے اس کے ساتھ ملے ہوئے ہیں  انہوںنے کہاکہ ریلوے میں بھرتیاں بھی مشکوک نظرآرہی ہیںانہوںنے کہاکہ تمام ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کرنے کے ساتھ سکیل نمبر پانچ سے لیکر تمام پوسٹوں پر این ٹی ایس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیاجائے انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور ریلوے وزیر شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ ڈویژن میں جوغلط کام ہورہاہے اسے روکاجائے۔
تازہ ترین