• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ کے جعلی کارڈ بنانیوالا بینک منیجر گرفتار

گوجرانوالہ سائبر کرائم ونگ نےنجی بینک کے سینئر منیجر کو خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحقین کے ڈپلیکیٹ کارڈ بنا رکھے تھے۔

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نے گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے نجی بینک کے سینئر منیجروسیم فاروق کو ایک خاتون ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے بی آئی ایس پروگرام میں شام مستحقین کے ڈپلیکیٹ کارڈ بنا رکھے تھے، وسیم فاروق سے اے ٹی ایم کارڈ بنانیوالی ڈیوائس اورسو اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

وسیم فاروق لاہور ڈیفنس میں واقعے نجی بینک میں صارفین کے ڈیٹا کا کسٹوڈین تھا جہاں صارفین کے اے ٹی ایم کارڈ بھی اسی کی زیر نگرانی بنائے جاتے تھے۔

ملزم نےبینک سے مستحقین اکاؤنٹ ہولڈر کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے ڈپلیکیٹ کارڈ تیار کیے، ملزم اور اس کی ساتھی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین