عموماً دیکھا گیا ہے کہ سردیوں میں لباس کا انتخاب گرمیوں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ کیا آپ بھی اس بات سے متفق ہیں؟ اس موسم میں جہاں کپڑوں کے انتخاب میں موسم کے اثرات کا خیال رکھنا پڑتا ہے، وہیں فیشن ٹرینڈ کو فالو کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں خواتین کیا پہنیں اور کیا نہ پہنیں کی کشمکش کا شکار رہتی ہیں۔ اس مشکل کا حل یہ ہے کہ ایسے کپڑے پہنے جائیں جو گرم ہونے کے ساتھ اسٹائلش بھی ہوں۔ اس حوالے سے بالی ووڈ دیواز اور ہالی ووڈ کی حسیناؤں کے سردیوں کے لباس آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
کینڈل جینر
ماڈل اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار کینڈل جینر کو فیشن آئیکون کے اعزاز سے نوازاجاچکاہے۔ کینڈل جینر کی فیشن شوز میں شرکت ہو یا پھر ملبوسات کی تشہیر کے لیے ماڈلنگ، ان کے زیب تن کیے ہوئے ملبوسات جلد ہی مداحوں میں مقبولیت حاصل کرجاتے ہیں۔ اگر آپ موسم سرما کے لیے کینڈل جینر کے لباس کو اپنانا چاہتی ہیں تو ان کا faux-fur coat(جانوروں کی کھال سے تیارکی جانے والا کوٹ) جینز کے ہمراہ ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ اس لباس کے ہمراہ انھوں نے ریٹرو شیپ(Retro Shape) کے ماربل فریم والے سن گلاسز بھی پہنے تھے، جس نے ان کی رعنائی میں مزید اضافہ کیا اور لیدر جینز کے ہمراہ معروف برانڈ کےسیاہ بوٹس بہترین کمبینیشن معلوم ہو رہے تھے۔ لیدر اور جینز کی شوقین خواتین کو بیلا ہدید کی سالگرہ میںکینڈل جینر کا پہنایہ آؤٹ فٹ خاصا متاثر کرے گا۔
پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ فلم نگری کی اداکارائیں اپنے حسن وجمال کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرتی ہیں۔ انہی اداکاراؤں میں پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں، جو اپنے بہترین فیشن سینس کی بدولت نہ صرف بھارت میں بلکہ بہت سی بین الاقوامی تقریبات میں بھی شرکت کے دوران کافی پذیرائی حاصل کرتی رہتی ہیں۔ موسم سرما کے لباس کے لیےپریانکا کا اپنایا گیا اسٹائل بھی فالو کیا جاسکتا ہے، جس میں فٹڈ جینز کے ہمراہ انھوں نے بلیک لیدر جیکٹ کے اوپر اسکارف پہنا تھا اور خاصی اسٹائلش لگ رہی تھیں۔
روزی ہنٹنگٹن وائیٹلی
انگلش اداکارہ اور ماڈل روزی ہنٹنگٹن وائیٹلی کا موسم سرما کا لباس اینیمل پرنٹ کی شوقین خواتین کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔
جی ہاں! روزی ہنٹنگٹن نے سردیوں میں جیکٹ کیلئے چیتا پرنٹ کا انتخاب کرکے ایک بار پھراسے مارکیٹ میں اِن کردیا ہے۔
پرینیتی چوپڑا
بالی ووڈ میں جہاں دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی شادی کے چرچے ہیں، وہیں پرینیتی کے نت نئے اسٹائل کے ساتھ کزن کی شادی اور رسموں میں پیش پیش ہونا بھی مشہور ہے ۔
پرینیتی کےفیسٹو آؤٹ لُک سے آپ متاثر ہوں یا نہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ان کا ایئرپورٹ لُک دیکھنے کے بعد یقیناً آپ اسے اپنا نے کو تیار ہوجائیں گی۔ پرینیتی کا موسم سرما میں پہناگیا لباس نیوی بلیو کوٹ، بلیو جینز اور اسنیکرپر مشتمل تھا، جوکہ کسی بھی خاتون کی دلکشی میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔
جی جی ہدید
موسم سرما میں اکثر خواتین ہائی نیک پہننا پسند کرتی ہیں کیونکہ ہائی نیک شخصیت میں مزید نکھار پیدا کرتاہے۔ تاہم اگر آپ سیلیبرٹی اسٹائل کا لباس پہننے کی شوقین ہیںتو جی جی ہدید کا سردیوں کا لباس دیکھیں۔ امریکی فیشن ماڈل جی جی ہدیدکے فیشن کو دنیا بھر میں فالو کیا جاتا ہے۔ سردیوں کے لباس کے لیے جی جی ہدید کا Turtle Neck لانگ شرٹ اسٹائل اپنایا جائے توبے حد اسٹائلش لگے گا۔ دوسری جانب جی جی ہدید کا خوبصورت وول کوٹ بھی سردیوں میں آپ کا انتخاب بن سکتا ہے۔