کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے سابق ہاکی اولمپئن سعید خان کو منیجر و ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ سعید خان 1978اور 1982ءکو ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔