کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ تجاوزات کی حمایت کی ہے نہ کرینگے بلکہ اس حوالے سے عدالتی اورحکومتی اقدامات پر تعاون کرینگے لیکن اس سے قبل متعلقہ افراد کو اعتماد میں لیاجائے ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارا نہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر پچاس ہزارآبادی کیلئے ڈیزائن کیاگیا تھا لیکن اب آبادی 22 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اس لئے ہرطرف مسائل ہی مسائل نظرآرہے ہیں ان مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر تمام طبقات کو اعتماد میں لیکر ماسٹرپلان تشکیل دینے کی ضرورت ہے اس کے بغیر مسائل کاحل ممکن نہیں اسی طرح حکومت کوچاہیے کہ وہ روزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔