• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی کے پر امن حالات خراب نہیں کرنے دینگے، ورنا اتحاد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ورنا اتحاد کاہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین احمد بلوچ ہوا جس میں ضلعی صدراحمد جان بلوچ،ممبران احمد نواز بلوچ،نواز گل، عبدالرشید، ساحر بلوچ،رمضان،عبدالشکوراور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں لورالائی میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پر امن لورالائی کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی پاک فوج اور دیگر فورسز نے جرات اور قربانی کا مظاہرہ کر کے لورالائی کو بڑی تباہی سے بچا لیا لورالائی کے غیور عوام اور ورنا اتحاد پاک فوج کے ساتھ ہے ۔
تازہ ترین