برمنگھم(ابرار مغل )برطانیہ کے مختلف شہروں کی طرح برمنگھم میں بھی پی پی پی کی مرحوم قائد و شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی پی پی پی کے رہنماؤں نائب مغل،واجد علی برکی ،چوہدری ابرار ،چوہدری طاہر بلھتوی کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریب میں کثیر تعداد میں پیپلزپارٹی برطانیہ کے مختلف رہنما، ورکرز اور جیالے شریک ہوئے۔پی پی پی کے رہنما نائب مغل کی صدارت اور واجد علی برکی کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی پی پی پی کے مرکزی رہنما ندیم اصغر کائرہ اور برطانیہ میں سیکرٹری جنرل اظہر اقبال برائلوی تھے جبکہ خواجہ کلیم الرحمٰن ،صدر خواتین ونگ انجم جرال ، سیدشہزاد کاظمی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے م بینظیر بھٹو کی خدمات کو زبر دست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ان کی شہادت سے پیدا خلاء کسی بھی صورت پر نہیں ہو سکتا۔ پی پی پی رہنماؤں نے پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم اور اپنی شہید قائد بینظیر بھٹو کی خدمات اور کارناموں پر حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے والد کے نقش قدم پر چل کر جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جان قربان کی۔نائب حسین مغل ،سیکرٹری جنرل برطانیہ اظہر بڑالوی،مرکزی رہنما چوہدری عامر یاسین،واجد علی برکی،طاہر بلتھوی،چوہدری یاسر بلال خواجہ کلیم،شہزاد اقبال ،شہزاد کاظمی،انجم جرال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی میں ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو شہید تک قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے۔ اس خاندان نے پاکستان اور اس کے عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں۔ بے نظیر بھٹوظلم و زیادتی اور ناانصافیوں کے خلاف ایک بھرپور اور توانا آواز تھی، اپنے والد کی طرح وہ ملک و قوم کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہتی تھیں۔ ان قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں جمہوریت ہے۔ شہید بینظیر بھٹو عوام میں اتنی زیادہ مقبول تھیں کہ ایک خاتون ہونے کے باوجود دو بار پاکستان کی وزیراعظم بنیں۔ انہوں نے خواتین کے حقوق اور ان کو معاشرے میں ایک باعزت مقام دلانے کے لیے بھرپور کام کیا، ان کی دانش مندانہ سوچ اور شاندار قیادت کے باعث پاکستان کو دنیا میں عزت و احترام ملا ندیم کائرہ ،چوہدری ابرار ،حاجی شریف مغل ،مقدسہ بانو،رضیہ شیخ ،راجہ زاہد اقبال ،چوہدری شبیر حسین ،آفتاب احمد اور دیگرکہا کہ آج ہم شہد قائد بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کوئی بھی انتقامی کارروائی کی گئی تو ہم پورے برطانیہ میں احتجاج کریں گئے بلکہ پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتقامی احتساب اور استحصالی پالیسی سے حکومت اور پالیسی ساز اداروں پر سوال اٹھ رہے ہیں حکومت ناکام ہوچکی ہے ملک کا مستقبل پی پی پی کے جوان سال قائد بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں ہے ۔میزبان تقریب نائب مغل،واجد علی برکی،طاہر بلھتوی،چوہدری ابرار ،چوہدری کامران نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا حافظ واجد نے شہدا گڑھی خدا بخش کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی۔