وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ترکی بہت مفید اور کامیاب رہا، وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان زبردست انفرادی ربط قائم ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدر طیب اردوان سے ملاقات جامع رہی، سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ترک صدر جلد پاکستان آئیں گے، ترک سرمایہ کار پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی مختصر مگر جامع تھا، ترکی کے ساتھ سیاسی تعلقات مثالی ہیں لیکن معاشی تعلقات سیاسی تعلقات جیسے نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ سال کےلیےجوائنٹ اکنامک پارٹنرشپ کا ڈرافٹ تیار کیا جائےگا، ترک صدر اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان زبردست تعلق قائم ہو گیا ہے۔