• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکائونٹس کیس،زرداری اور فریال کی ملک اور باہر تمام جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جعلی اکاؤنٹ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جے آئی ٹی نے آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کی ملک اور بیرون ملک تمام جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش کی ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں بات کرتے ہوئے جیونیوز کے نمائندے زاہد گشکوری نے میزبان شہزاد اقبال کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ سے بلاول ہاؤس کراچی، لاہور اور زرداری ہاؤس اسلام آباد کی رہائش گاہیں منجمد کرنے کی سفارش کی ہے۔جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے استدعا کی گئی ہے کہ ان کی جائیدادوں کو فیرز کیا جائے 37؍پراپرٹیز بڑی ہیں جن میں بلاول ہاؤس لاہور، کراچی اُس سے جڑی سات بڑی بلڈنگز ہیں کلفٹن کے ایریا میں اسکے علاوہ چار بڑے فارمز ہاؤسز ہیں اندرون سندھ میں اسکے علاوہ بحریہ ٹاور ہے ساتھ ہی چار پراپرٹیز ہیں تقریباً 301 ایکڑ اندرون سندھ فریال تالپور کی اور باہر بھی جائیدادیں ہیں۔ اُومنی گروپ کے سات بڑے مختلف نوعیت کے کاروبار ہیں جس میں سولہ سترہ شوگر ملز ہیں کنسٹریکشن کمپنیز ہیں اور دس فیملی ممبرز ہیں اُن کے جو اکاؤنٹ پاکستان میں یا باہر ہیں ۔ پیر کا دن اہم ہے جس پر عدالت اپنی ڈائریکشن پاس کریگی۔ جے آئی ٹی نے تمام تر تفصیلات حاصل کی ہے لیکن اب بات یہ ہے کہ کیا کنفرم ڈاکیومنٹ جے آئی ٹی کو مل پائیں گے اُس کے لئے ایسٹ ریکوری یونٹ کو جے آئی ٹی نے ایک خط بھی لکھا ہے کہ اُن کو مدد چاہیے۔ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ سے بلاول ہاؤس کراچی، لاہور اور زرداری ہاؤس اسلام آباد ، نیویارک اور دبئی کی جائیدادیں بھی فریز کرنے کیلئے کہا ہے اومنی گروپ کی شوگر ملز، زرعی اور توانائی کمپنیاں بھی منجمد کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے لاہور اور اسلام آباد میں بلاول ہاوس جبکہ اسلام آباد میں زرداری ہاؤ س اسلام آباد بھی منجمد کرنے کی درخواست کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں اومنی گروپ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارشات جمع کرادی ہیں۔جے آئی ٹی نے بلاول ہاوس کراچی کی 5جائیدادیں، آصف زرداری، فریال تالپور اور زرداری گروپ کی تمام شہری و زرعی اراضی فریز کرنے کی سفارش بھی شامل کی ہے۔ اس کے علاوہ سفارشات میں اومنی گروپ کی شوگر ملز، زرعی کمپنیز، توانائی کمپنیز سمیت تمام اثاثے منجمد کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے۔

تازہ ترین