• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی لاہورجسٹری آمد،سرکاری بنک کے ریٹائرملازمین کا پنشن کیلئے احتجاج

لاہور(نیوز ایجنسی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہفتہ کو اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پہنچے تو انصاف کی تلاش میں آنیوالے ایک شخص نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گاڑی کے آگے آنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہرسرکاری بینک کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کیلئے احتجاج کیا اس دوران ایک سائل کی چیف جسٹس کی سیکورٹی کی گاڑیوں کے آگے آنے کی کوشش کی جس کو پولیس اہلکاروں نے سائل کو پکڑ کر ایک طرف کردیا۔
تازہ ترین