ٹنڈو غلام علی ( نامہ نگار ) سابق صدر اور پی پی ہی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری 6 جنوری (آج)۔ ٹنڈو غلام علی کے قریب گائوں کپری موری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں چیئرمین ضلع کونسل بدین علی اصغر ھالیپوتہ کی دعوت پر انکے بنگلہ ھالیپوتہ ھائوس واقع کپری موری پر ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر جے ذریعہ کپری موری جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ جلسہ عام سے آصف علی زرداری سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔مرکزی قائدین کے بیٹھنے کیلئے جلسہ گاہ میں کنٹینر کا اسٹیج بنا دیا گیا ہے۔ کپری موری میں ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ جلسہ گاہ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔ انتظا میہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔