• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری اور فریال نے جواب جمع کرادیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ۔

آصف علی زرداری کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ اور زرداری خاندان جے آئی ٹی کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، اور اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے ۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے تمام والیوم نہیں دیے گئے ، جے آٹی رپورٹ پر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیشی رپورٹ،دستاویز ، عینی شاہدوں کےبیانات اور جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے ۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور اومنی گروپ کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی ہے۔

جے آئی ٹی نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمند کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بلاول ہاؤس کراچی، لاہور اور زرداری ہاؤس اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین