مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت فٹ بال کی طرح لڑھک رہی ہے۔
نارووال میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلفیوں سے حکومتیں نہیں چلتیں،حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود کو دھوکا دینا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ دفاعی بجٹ ساڑھے 9 ارب ڈالر تھاجو گھٹ کر 9.7ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں جا کر ملک کو کرپٹ ثابت کر رہے ہیں، عمران خان ہٹلر کی طرح کی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔