• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گتے کے گودام، کھلونوں کی دکان میں آگ سے لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلبائی پل کے قریب واقع گتے کے گودام اورصدر میں کھلونے کی دکان میں آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،جبکہ کورنگی میں وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس کرزخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ گلبائی پل سید علی سرمست مزار کے قریب واقع گتے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا گتا جل کر خاکستر ہو گیا ، فائربریگیڈ کے عملے نےموقع پر پہنچ کر کیمیکل کے ڈرمزکو جلنے سے بچا لیا ، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائر فائیٹرز نے2گھنٹے کو جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، آگ جھاڑیوں میں لگی تھی جس نے گودام کے باہر رکھے درجنوں گتے کے رولوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،علاوہ ازیں صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر قائم لطیف سینٹر میں کھلونے کی دکان میں آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر فوری طورپر آگ پر قابوپالیا ،فائربریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اس وقت دکان کا مالک وصی بھی موجود تھا جس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپر لاکھوں روپے مالیت کا کھولنے جل کر خاکستر ہوگئے،دریں اثنا کورنگی نمبر 6میں چلتی ہوئی وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر اتار کر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ وین مکمل طورپر جل گئی، پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

تازہ ترین