کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان سیدیوسف رضا گیلانی نے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمدحنیف طیب سے پارٹی کے دفتر واقع صدر میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کے ساتھ ان کے بڑے بھائی حاجی اقبال طیب کے انتقال پرتعزیت کی ،انہوں نے دعا کی کہ اﷲتعالیٰ حاجی صاحب کوصحت وتندرستی عطافرمائے،اس موقع پرسابق رکن قومی اسمبلی قمرالنساء قمر،شبیراحمدقاضی،الحاج محمدرفیع،پیرزادہ غلام حسین چشتی،مولاناشاہدین اشرفی،مولاناعبدالمجید،تاج الدین صدیقی،عبدالقدیرشریف،مولاناحسنین رضا نوری، محمدنفیس قادری دویگر موجودتھے۔