سمن آباد..........اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اکثر باتوں کے دو دو مطلب ہوتے ہیں، ان کو بات کہنے میں ملکہ حاصل ہے،حکومت گرانے یا نہ گرانے کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔
سردار ایاز صادق نے سمن آباد میں ٹیوب ویل کی تنصیب کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم نہیں ہو رہیں، البتہ حکومت اور اپوزیشن چاہے تو ہو سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب ہر جگہ انکوائری کر رہی ہے تاہم انکوائری کا مطلب بے ضابطگی ثابت ہونا نہیں ، تحفظ خواتین قانون میں ضروری ہوا تو ترمیم ہوسکتی ہے۔
سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے ،ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کےلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔