• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی کرنےکافیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر رانا محمد حفیظ ،جنرل سیکرٹری خواتین ونگ یاسمین خان خاکوانی نے سعد بن شفیع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) ضلع کا اجلاس جو کامل علی آغا مرکزی سکریٹری اطلاعات کی صدارت میں مسلم لیگ ہاوُس میں سپیکرپنجاب اسمبلی کی صدارت میں ہوا میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع ملتان میں مرید عباس بپی رہنما مسلم لیگ کی قیادت میں ضلع ملتان کی تنظیم سازی کی جائے گی جس میں تمام ونگز کے فعال اور متحرک کارکنوں کو شامل کیا جائے گاجبکہ جماعت میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کی ذمہ داری رانا حفیظ اور یاسمین خاکوانی کو دی گئی ہے جو ملتان سے مسلم لیگ (ن)پیپلز پارٹی اور سابق وموجودہ چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلر ز سے رابطہ کر کے پارٹی میں شامل کروائیں گے اور ملتان سے 20افراد جو سیاسی سماجی تاجران اور وکلا سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور آئیندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ق)بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھرے گی۔
تازہ ترین