• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورا گوئے میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کشتی تباہ


سیورا گوئے میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کئی فٹ لمبی کشتی بے قابو ہو کر پُل سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔

یورا گوئے میں دیوہیکل کشتی پانی کیبے قابو لہروں پر توازن برقرار نہ رکھ پائی اور پُل سے جا ٹکرائی جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہو گئے۔

پانی کے تیز بہاؤ میں یہ کشتی بے قابو ہو گئی اور پُل کے نچلے حصے سے ٹکرا کر پھنس گئی جس کے بعد عقب سے آنیوالا جہاز بھی اس کشتی سے ٹکرا کر پل کے قریب پھنس گیا۔

اس صورتحال میں پل کے قریب موجود لوگ حیران و پریشان دکھائی دئیے جبکہ انتظامیہ کشتی اور جہاز کو اس مشکل سے نکالنے کے اقدامات کرتی اوردوڑ لگاتی دکھائی دی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین