افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان صدر کے خصوصی نمائندے 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔
ذرائع کے مطابق وہ 11 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے،ان کے دورے کا مقصد افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔
وہ ائر پورٹ سے دفتر خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
اس دوران خطے کے امن اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔