• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانزیب مری ایڈووکیٹ پرحملے کیخلاف آج عدالتی بائیکاٹ ہوگا، وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(پ ر) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری محمد نجم مینگل اور کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے بیان میں کہاگہاہے کہ صحبت پور میں جہانزیب مری ایڈووکیٹ کے گھرپرحملہ باعث تشویش ہے واقعہ کیخلاف آج بلوچستان بھرکے وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرینگے درایں اثناء کوئٹہ بارکے سابق جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وکلاء کوتحفظ دینے میں ناکام ہے صورتحال اس قدر خرا ب ہوچکی ہے کہ وکلاء اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں ۔
تازہ ترین