• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگاکا ٹائٹل سانگ ریلیز


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی بالی ووڈ فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

سونم کپور اور راج کمار راؤ پر فلمائے گئے گانے ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا نامی گانے 1994میں ریلیز ہونے والی انیل کپور اور منیشا کورالا کی فلم1942'اے لو اسٹوری کے گانے ایک لڑکی کو دیکھاتو ایسا لگا کا ری میک ہے جسے درشن راول اور روچک کوہلی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گانے کی لیرکس گرپیت سائنی نے ترتیب دیئے ہیں۔


بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور اور اُنکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو نگے ۔


فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال یکم فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین