گجرات ( نمائندہ جنگ )بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پرممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجا قتل کردیا،لاش ویرانے میں پھینک دی۔ تھانہ ڈنگہ کے گاؤں کمالہ میں ماریہ شاہد نے اپنے بیٹے سے زیادہ خوبصور ت نظر آنے والے ڈیڑھ سالہ بھانجے سلیمان فیصل کو اغواء کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ساس اور نند کا رویہ درست نہ تھا،سلیمان کوحسد کی وجہ سے قتل کیا، ڈی پی او سید علی محسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان کو چند روز قبل نانی کے گھرسے اغوا کرکے قتل کیا گیا اورلاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی، قتل کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ بچے کی ممانی ماریہ ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔