• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرا کی عدم شرکت،سینیٹر رضا ربانی قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی وزرا کی عدم شرکت کے باعث قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے اور کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر اراکین نے احتجاج کیا تاہم وزارت قانون، تعلیم اور کامرس حکام نے بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس سینیٹر طاہر بزنجو کی صدارت میں ہوا جہاں سینیٹر کرشنا کماری، لیاقت خان ترکئی، عابدہ عظیم اور دیگر ارکان شریک ہوئے اور کمیٹی کو وزارت قانون، تعلیم اور کامرس کے عہدیداروں نے بریفنگ دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کوٹا سسٹم، اسلام آباد میں اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، طلبہ میں منشیات کا استعمال، تجارت اور منی بجٹ کے حوالے سے معاملات زیرغور آئے۔
تازہ ترین