• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرودو کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

افغان ٹی وی شو کے گلوکاری کے مقابلے میں شامل عبدالسلام مفتون نامی کنٹسٹینٹ نے شو میں پرفارم کیا۔


مداحوں نےجہاں اسکی گلوکاری کو سراہا وہیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بے انتہا مشابہت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔


لوگ افغانی فنکار کو’ سلام ٹرودو‘ پکارنے لگے۔

سوشل میڈیا پر افغان فنکار کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دیکھنے والے بھی ٹروڈو کے ہمشکل کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یاد ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی ہمدردانہ رویے اور پرکشش شخصیت کی وجہ بیحد مشہور ہیں۔

تازہ ترین