• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، فضل الرحمان کا نمبر آنے والا ہے، فیاض الحسن

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ نوازشریف کےبعد زرداری، مولانا فضل الرحمان، اسفندیار ولی سب کا نمبر آنے والا ہے، جو جھاڑو آپ نے قومی خزانے پر پھیری ہے ہلکا سا اب اپنے کمرے میں بھی پھیردیں۔

لاہور میں میڈيا سے گفتگوکرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان سب کوجیل میں جھاڑولگانی اور چکی چلانی پڑے گی،عدالتیں، نیب ہر کسی کو بلاسکتی ہے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ یہ ہماری توہین ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کا ساڑھے تین یا چار گھنٹے ہیلی کاپٹر کا سفر ہے،وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے سفر کا موازنہ نوازشریف اور زرداری کی کرپشن سے نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ جب دیگر ممالک نے دیکھا کہ دیانت دار قیادت آئی ہے تو انہوں نے اپنے خزانے کا منہ کھول دیا،اب ان ممالک کو یقین ہوگیا کہ یہ پیسامنی لانڈرنگ سے باہر نہیں بھیجیں گے۔

تازہ ترین